اقتدار عوامی خدمت کی بجائے پیسہ چوری کرنے کے لیے سنبھالا گیا، وزیر اعظم
سیاست کو پیسہ بنانے کیلیے استعمال کرنے والے آج نشان عبرت ہیں، سیاست کا اصل مقصد عوام کی خدمت ہے، عمران خان
وزیراعظم عمران خان کا کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ پہنچنے پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے استقبال کیا، آئی ایس پی آر
وزیراعظم عمران خان پشاور پہنچے جہاں گورنر اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے ان سے ملاقات کی۔
وزیراعظم نے صوبائی کابینہ اور تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی سے بھی بات چیت کی۔
اراکین سے گفتگو میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سیاست کو صرف پیسہ بنانے کیلئے استعمال کرنے والے آج نشان عبرت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم پیچھے رہ گئے کیونکہ یہاں اقتدار عوامی خدمت کی بجائے پیسہ چوری کرنے کے لیے سنبھالا گیا، سیاست کا اصل مقصد عوام کی خدمت ہے۔
خیال رہے کہ نوشہرہ ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کی شکست سے متعلق تفیصلی رپورٹ بھی وزیراعظم کو پیش کی جائےگی اور ناکامی کی وجوہات سے آگاہ کیا جائے گا۔