سیکرٹری پاور علی رضا بھٹا نے قائمہ کمیٹی پاور کو بتایا کہ سرچارج لگانے کا اختیار لینے کیلیے نیپرا ایکٹ میں ترمیم چاہتے ہیں
سیکرٹری پاور علی رضا بھٹا نے قائمہ کمیٹی پاور کو بتایا کہ سرچارج لگانے کا اختیار لینے کیلیے نیپرا ایکٹ میں ترمیم چاہتے ہیں

حکومت کا نئے منصوبوں کیلیے سرچارج لگا کر بجلی مزید مہنگی کرنے پر غور

حکومت نے نئے بجلی منصوبوں کیلئے سرچارج لگانے پر غور شروع کردیا۔
سیکرٹری پاور علی رضا بھٹا نے قائمہ کمیٹی پاور کو بتایا کہ سرچارج لگانے کا اختیار لینے کیلئے نیپرا ایکٹ میں ترمیم چاہتے ہیں۔
چیئرمین قائمہ کمیٹی چوہدری سالک نے پوچھا کتنا سرچارج لگانا ہے؟ جس پر علی رضا نے جواب دیا کہ فیصلہ کابینہ کریگی۔
پیپلز پارٹی کی رکن شازیہ مری اور سائرہ بانو نے سرچارج کا بل پاس کرنے پر اجلاس سے واک آؤٹ کی دھمکی دی۔
شازیہ مری بولیں کہ نیپرا ایکٹ ترمیم پر صوبوں سے مشاورت ضروری ہے، حکومت پہلے ہی بجلی کے نرخ بڑھا چکی ہے۔