تھرپارکرمیں چیتے نے حملہ کرکے 8 افراد کو زخمی کر دیا،علاقہ مکینوں نے فائرنگ کر کے چیتے کو ہلاک کر دیا۔
محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق تھرپارکر کی تحصیل اسلام کوٹ کے گاؤں سرنگھواری اور بھوتارو میں سرحدی علاقے سے آنے والے چیتے نے دیہاتیوں پرحملہ کردیا اور 8 افراد کو زخمی کردیا۔
زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد گھر بھیج دیا گیا، واقعے کے بعد علاقہ مکینوں نے فائرنگ کرکے چیتے کو ہلاک کردیا۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ چیتے نے اس قبل بھی حملہ کرکے متعدد افراد کو زخمی کیا تھا۔
چیتے نے اس قبل بھی حملہ کرکے متعدد افراد کو زخمی کیا تھا، مقامی افراد
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos