ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ فائل فوٹو
ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ فائل فوٹو

مسلم لیگ ن نے این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ الیکشن کرانےکامطالبہ کردیا

الیکشن کمیشن میں این اے 75 سے متعلق سماعت کے دوران مسلم لیگ ن کے وکیل نے این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ الیکشن کرانےکامطالبہ کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن میں این اے 75 ڈسکہ ضمنی الیکشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے این اے 75 کے امیدوار اسجد ملہی وکلا کے ہمراہ پیش ہوئے،وکیل ن لیگ سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ پورے حلقے میں دوبارہ انتخاب کرایاجائے،پورے حلقے میں دوبارہ انتخاب کرانے کی باقاعدہ درخواست دائرکروں گا،چندپولنگ اسٹیشن پردوبارہ الیکشن کراکرحلقے کاانتخاب کلیئرنہیں کیاجاسکتا۔

ن لیگ نے این اے 75 میں فائرنگ کی ویڈیوزالیکشن کمیشن میں پیش کردیں ،وکیل ن لیگ نے کہاکہ فائرنگ کے بعد ووٹرزووٹ ڈالنے نہیں آئے،فائرنگ کرکے جان بوجھ کرپولنگ رکوائی گئی،علی اسجد ملہی کے سامنے فائرنگ کرائی گئی۔سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ الیکشن کمیشن 16 کے بجائے تمام حلقے کی تحقیقات کرائے،سارادن حلقہ میدان جنگ بناہواتھا،حلقے کی جیوفینسنگ کرائیں، حلقہ میں کورونا ایس اوپیزکے ذریعے لوگوں کوروکاگیا۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے وکیل کو بولنے سے روکتے ہوئے کہاکہ آپ کو پوراوقت ملے گا،آپ جتناوقت لیناچاہیں لے لیں،الیکشن کمیشن نے آراو سے سوال کیاکہ یہ سب ہوتارہاآپ نے کیاایکشن لیا؟آر او نے کہاکہ جوبھی معاملہ نوٹس میں آیااس پرایکشن لیا،ن لیگ کے وکیل نے ثبوت اوردستاویزات جمع کرانے کیلیے وقت مانگ لیا ،سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ چندروزمیں تمام دستاویزات اورثبوت جمع کرادوں گا۔