فائل فوٹو
فائل فوٹو

روحانی علاج اور مشکلات کا حل

قید سے رہائی
جب کسی بے گناہ کو قید کی سزا ہوجائے اور اس کی رہائی کی کوئی تدبیر نہ کامیاب ہو تو یہ عمل کرے۔ باوضو حالت میں سات مرتبہ سورہ کوثر پڑھے اور اس کے ساتھ ہی ایک مرتبہ سورہ مزمل پڑھنے کے بعد ذیل میں دی گئی دعا بھی پڑھے، یعنی سات مرتبہ سورہ کوثر پڑھے اور سات مرتبہ ہی اس دعا کو پڑھے۔ گیارہ، اکیس یا اکتالیس دن تک پڑھے۔ رب تعالیٰ نے چاہا تو ان ایام میں ضرور قیدی کی قید سے رہائی ہو جائے گی۔ دعا یہ ہے۔
ترجمہ: ’’اے جماعت! تابع اور مطیع اس سورہ مبارکہ کے اور بحق انبیاء کرام، اولیاء کے اور بحق اپنے خالق ہونے کے میرے کلمات کو جاری فرماؤ اور میری بات سنو اور میری مہمات میں میری کفالت کرو اور میرے تمام اچھے کاموں میں میری امداد و اعانت کرو۔ وہ نوشتہ جو حضرت سلیمانؑ کی جانب سے ہے۔خدا پاک کے نام سے، بہت جلد اور اسی گھڑی اور اسی ساعت میں پوری ہو۔‘‘
ملازمت بحال ہو جائے
اگر کسی کو اس کی نوکری سے معزول کردیا گیا ہو اور وہ چاہتا ہو کہ وہ اپنے عہدے پر بحال ہو تو اسے چاہئے کہ یہ عمل کرے۔ چاند کے مہینے کی پہلی جمعرات کو روزہ رکھے۔ نماز فجر کے بعد سات بار سورہ کوثر پڑھے۔ پھر نماز عشاء کے بعد سات مرتبہ درود پاک پڑھے۔ اور رب تعالیٰ سے اپنے مقصد کے حصول کے لیے دعا مانگے۔ اس کے بعد ہر روز بلاناغہ پڑھے۔ رب تعالیٰ نے چاہا تو بہت جلد عہدہ پر بحالی ممکن ہوجائے گی۔