عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ کی درخواست ضمانت میں 16اگست تک توسیع کردی۔فائل فوٹو
عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ کی درخواست ضمانت میں 16اگست تک توسیع کردی۔فائل فوٹو

رمضان شوگر مل کیس۔ گواہ کا بیان قلمبند

احتساب عدالت میں رمضان شوگر مل کیس میں گواہ کا بیان قلمبندکرلیاگیا،عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہبازکے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 مارچ تک توسیع کردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت لاہورمیں رمضان شوگرمل کیس پر سماعت جاری ہے،شہبازشریف اورحمزہ شہباز کو عدالت میں پیش کردیاگیا،معاون وکیل امجد پرویز نے کہاکہ امجد پرویز ایڈووکیٹ ہائیکورٹ میں مصروف ہیں ،سماعت آج ملتوی کردی جائے۔

عدالت نے کہاکہ آپ کی درخواست پرپہلے بھی گواہ کا بیان قلمبند نہیں کیا جاسکا،امجدپرویز توہردن ہائیکورٹ میں مصروف رہتے ہیں ،عدالتی کارروائی آپ کے مطابق نہیں چل سکتی ۔عدالت نے کہاکہ کمرے میں رش کم کیا جائے، پہلے ہی کوروناکاخدشہ ہے ،شہبازشریف کی طبیعت ٹھیک نہیں رہتی احتیاط کی زیادہ ضرورت ہے ۔

شہبازشریف اورحمزہ شہبازکی موجودگی میں گواہ کابیان قلمبندکرلیاگیا،عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 مارچ تک توسیع کردی۔