الیکشن کمیشن نے پی کے 63 نوشہرہ ضمنی الیکشن سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی امیدوارکو درخواست میں ترمیم کی اجازت دیدی۔
نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن میں پی کے 63 نوشہرہ ضمنی انتخاب سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت ہوئی،تحریک انصاف کے وکیل شاہ خاور الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔
ممبر الیکشن کمیشن نے درخواست گزارسے استفسارکیاکہ تمام پریذائیڈنگ افسران کو فریق کیوں بنا دیا؟الیکشن کمیشن ممبر پنجاب ارشاد قیصرنے کہاکہ جن مخالف امیدواروں کو فریق بنایا ان کے ایڈریس بھی دیں،حوالہ بھی دیں کہ کس قانون کے تحت درخواست دائرکی ہے۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے امیدوارکو درخواست میں ترمیم کی اجازت دیدی،الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 2 مارچ تک ملتوی کردی۔