وزیراعظم عمران خان کا کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ پہنچنے پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے استقبال کیا، آئی ایس پی آر
وزیراعظم عمران خان کا کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ پہنچنے پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے استقبال کیا، آئی ایس پی آر

انسان کو شکست اس وقت ہوتی ہے جب وہ ہمت ہار جاتا ہے۔وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کاکہناہے کہ انسان کو شکست اس وقت ہوتی ہے جب وہ ہمت ہار جاتا ہے،اسپورٹس نے مجھے زندگی کاقرینہ اور جدوجہد سیکھائی،کھیل نے مجھے ہار سے خوف نہ کرنا سیکھایا ،کھیل نے سیکھایا کہ مشکل میں کبھی جدوجہد نہیں چھوڑی جاتی ۔

وزیراعظم عمران خان نے سری لنکاکے وزیرامور نوجوانان و کھیل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کرکٹ سے میری گہری وابستگی رہی ہے،کھیل آپ کو مقابلہ کرنے اورسیکھنے کاسبق دیتا ہے، کھیلوں کے ذریعے انسان کو ڈسپلن سیکھنے کو ملتا ہے،کھیل وہ کچھ سکھاتا ہے جو وہ مدرسہ یا کسی سکول میں نہیں سیکھایا جاتا.

وزیراعظم نے کہاکہ زندگی میں اچھے برے وقت آتے ہیں ،شکست کھائے بغیر کوئی بھی چیمپئن نہیں بنتا ،ہار سے سیکھنے والا ہی چمپئن بنتا ہے، مجھ میں اورباقیوں میں یہ فرق تھا میں نے اپنی غلطیوں سے سیکھا،انہوں نے کہاکہ سیاست میں آیا تووہ بھی میرے لئے پہلے ٹیسٹ میچ کی طرح تھا،میں نے پہلے الیکشن میں ایک بھی سیٹ نہیں جیتی تھی ،سیاست میں 14 سال تک لوگوں نے میرامذاق اڑایا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ایک بھی سیٹ نہ جیتنے پر لوگوں نے کہااب میری سیاست ختم ہو چکی ہے،14 سال سیاست میں اکیلا تھا صرف چند لوگ ساتھ تھے ۔