الیکشن کمیشن نے این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخاب کو کالعدم قرار دیتے ہوئے میں دوبارہ تمام پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے این اے 75 میں دوبارہ پولنگ کے حوالے سے مسلم لیگ ن کی امیدوار کی درخواست پر اپنا فیصلہ سنادیا ہے۔
فیصلے میں الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن کے دوران لڑائی جھگڑے اور دھاندلی کے ذریعے انتخابی ماحول خراب کیا گیا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابات کے دوران ووٹر کو اس کا آزادانہ ووٹ ڈالنے کا حق مکمل طور پر ادا نہیں کیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار نے الیکشن کمیشن سے استدعا کی تھی کہ تمام پولنگ اسٹیشنز کی بجائے صرف 23پولنگ اسٹیشنز پر الیکشن کرائے لیکن الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی امیدوار کی استدعا مسترد کردی اور تمام پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا۔
واضح رہے کہ این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں بدنظمی دیکھنے میں آئی تھی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ 20 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج تاخیر سے ملنے پر الیکشن کمیشن نے اس حلقے کا نتیجہ روک لیا تھا۔
مسلم لیگ (ن) نے این اے 75 کے پورے حلقے میں دوبارہ پولنگ کا مطالبہ کیا تھا۔