قومی اسمبلی کے 340 ارکان نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، ایک امیدوار مولانا عبدالاکبر چترالی ووٹ کاسٹ کرنے نہیں آئے، این اے 75 ڈسکہ کی نشست سے کوئی ممبر اسمبلی میں نہیں
قومی اسمبلی کے 340 ارکان نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، ایک امیدوار مولانا عبدالاکبر چترالی ووٹ کاسٹ کرنے نہیں آئے، این اے 75 ڈسکہ کی نشست سے کوئی ممبر اسمبلی میں نہیں

پنجاب میں سینیٹ کے تمام امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوگئے

پنجاب میں سینیٹ کی تمام 11خالی نشستوں پر انتخابات بلا مقابلہ ہوگئے۔
الیکشن کمیشن پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب میں سینیٹ کے تمام امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں۔
الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق ٹیکنوکریٹس اورجنرل نشستوں پر تمام جماعتوں کے امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔
کامیاب ہونے والوں میں اعظم نذیر تارڑ، سید علی ظفر، ڈاکٹر زرقا، سعدیہ عباسی بھی شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق عظیم الحق منہاس اور سیف الملکوک کھوکھر نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ساجدمیر، عرفان الحق صدیقی، اعجاز چوہدری، عون عباس، کامل آغا بھی کامیاب ہوگئے ہیں۔
اس کے علاوہ سیف اللہ سرور نیازی اور مشاہداللہ خان مرحوم کے بیٹے افنان اللہ خان بھی بلامقابلہ پنجاب سے سینیٹر منتخب ہوئے ہیں۔
ان تمام امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کل جاری کیا جائے گا۔