الیکشن کمیشن نے ہمارا اداروں کی آزادی کا دعویٰ درست ثابت کیا، شبلی فراز

تحریک انصاف پسند کے فیصلے لے کر اداروں کو تباہ نہیں کرتی، دھاندلی کرنی ہوتی تو وزیر آباد میں بھی کرسکتے تھے، وزیر اطلاعات

               
February 25, 2021 · اہم خبریں, قومی
ایک ماحول بنایا جا رہا ہے کہ الیکشن کمیشن سنجیدہ ہی نہیں ۔فائل فوٹو

ایک ماحول بنایا جا رہا ہے کہ الیکشن کمیشن سنجیدہ ہی نہیں ۔فائل فوٹو

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ فخر ہے ہم نے اداروں کی آزادی کا جو دعویٰ کیا تھا وہ پورا کیا۔
این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن کو الیکشن کمیشن کی جانب سے کالعدم قرار دیے جانے کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں شبلی فراز نے کہا کہ ن لیگ کا مائنڈ سیٹ بادشاہت کا ہے جسے ہم نے شکست دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پسند کے بندے بٹھاکر اداروں کو تباہ نہیں کرتی، ہمیں پتہ ہے رانا ثنااللہ اور جاوید لطیف کیا کررہے تھے، دھاندلی کرنی ہوتی تو وزیر آباد میں بھی کرسکتے تھے۔