خرم شیر زمان نے کہا کہ سندھ میں کتوں کا راج ہے جس کے جواب میں مکیش کمار چاولہ نے دھمکی آمیز رویہ اپنانا
خرم شیر زمان نے کہا کہ سندھ میں کتوں کا راج ہے جس کے جواب میں مکیش کمار چاولہ نے دھمکی آمیز رویہ اپنانا

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن ارکان کی جھڑپ

کراچی: سندھ اسمبلی کے اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن ارکان کی آپس میں جھڑپ ہوئی ہے۔ پیپلز پارٹی کے ارکان تیمور تالپر اور برہان چانڈیو نے اپوزیشن ارکان پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی۔
وقفہ دعا کے دوران ایوان میں حکومت اور اپوزیشن ارکان میں تلخی ہوئی۔ پی پی ارکان تیمور تالپر اور برہان چانڈیو کی اپوزیشن ارکان پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی۔
تیمور تالپور کی پی ٹی آئی رکن کو دھمکی دیتے ہوئے کہا’ادھر آو تمہیں بتاتاہوں‘۔ پی ٹی آئی کے عمر عمری نے پیپلزپارٹی رکن برہان چانڈیو کو آگے بڑھنے سے روکا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ایمان کو کتے نے کاٹا جس سے ان کا انتقال ہوا۔ انہوں نے کہا سندھ میں آجکل کتوں کا راج ہے۔
خرم شیرزمان کے ریمارکس پر حکومتی ارکان نے شدید احتجاج کیا۔
صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاولہ نے کہا بیٹھ جاؤ اور اپنی زبان پر قابو رکھو۔
مکیش کمار چاولہ نے ایوان میں اپوزیشن رکن کے ساتھ دھمکی آمیز رویہ بھی اپنایا اور اپوزیشن رکن خرم کو کتا کہہ دیا۔