ملک میں جمعہ کو سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے، فی تولہ سونا 1050 روپے سستا ہوگیا۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1050 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 9 ہزار 250 روپے ہوگئی ہے۔
صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 900 روپے کم ہوکر 93 ہزار 664 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 26 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 764 ڈالر فی اونس ہے۔