گھی کے ایک کلو کے پیکٹ پر 31 روپے کا اضافہ کیا گیا۔فائل فوٹو
گھی کے ایک کلو کے پیکٹ پر 31 روپے کا اضافہ کیا گیا۔فائل فوٹو

یوٹیلٹی اسٹورز سے چینی غائب، پھر بحران پیدا ہونے کا خدشہ

اسلام آباد: ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی غائب ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق رمضان المبارک سے پہلے ہی ملک میں چینی کی قلت شدید ہوگئی ہے، اور ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی قلت کے باعث ہے اور شہری اوپن مارکیٹ سے 30 سے 35 روپے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت 75 روپے کلو مقرر کر دی ہے۔
ذرائع یوٹیلٹی اسٹورز کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے یوٹیلٹی اسٹورز پر گزشتہ 2 روز سے چینی کی قلت ہے، جب کہ یوٹیلٹی اسٹورز حکام کو آئندہ 7 روز تک چینی نہ ہونے کا بتایا گیا ہے۔
کراچی کے یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی گزشتہ ایک ماہ سے غائب ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ چھوٹے یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی ملتی ہی نہیں البتہ بڑے یوٹیلٹی اسٹورز پر مہینے میں ایک بار آتی ہے اور دو تین روز میں ختم ہوجاتی ہے۔
کراچی کے شہریوں نے یہ شکایت بھی کی کہ یوٹیلٹی اسٹورز کا عملہ عوام کو صحیح طور پر نہیں بتاتا کہ چینی کب آتی ہے، یہی وجہ ہے کہ چینی آتے ہی غائب کردی جاتی ہے اور شہریوں کو بتایا جاتا ہے کہ چینی ختم ہوگئی ہے۔
دوسری جانب ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز عمر لودھی کاکہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورزپر چینی رعایتی نرخوں پر دستیاب ہوتی ہے اس لیے خریداروں کی زیادتی کے باعث چند اسٹورز پر کمی ہو جاتی ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن عوام کو سہولت دینے کیلئے ہر ممکن کام کر رہی ہے، اور پیر کے روز تک چینی اسٹورز پر پہنچ جائے گی۔