مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے مسلم لیگ نون کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کی کوٹ لکھپت جیل سے رہائی کے بعد تصویر شیئر کردی۔
سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے تصویر شیئر کرتے ہوئے ’شکر الحمد اللہ‘ لکھا۔
خیال رہے کہ مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے حمزہ شہباز کا جیل کے باہر استقبال کیا۔
حمزہ شہباز منی لانڈرنگ کیس میں 20 ماہ سے جیل میں قید تھے۔
لاہور کی احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج اکمل خان نے منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز کی رہائی کی روبکار جاری کی تھی۔
اس سے پہلے لاہور کی احتساب عدالت میں حمزہ شہباز کی رہائی کے لیے ضمانتی مچلکے جمع کرائے گئے تھے۔