کراچی کی احتساب عدالت نے محکمۂ اسمال انڈسٹریز سندھ میں غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی و دیگر ملزمان پر فردِ جرم ایک بار پھر مؤخر کر دی۔
دورانِ سماعت محکمۂ اسمال انڈسٹریز سندھ میں غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔
شریک ملزم ثروت فہیم بیماری کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہو سکے، جس کی وجہ سے عدالت نے سماعت ملتوی کر دی۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے ریفرنس کی مزید سماعت 6 مارچ تک ملتوی کر دی۔
نیب کے مطابق ملزمان نے غیر قانونی بھرتیاں کر کے قومی خزانے کو 42 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔