ثابت ہو گیا آئین ووٹ چوروں کی چالبازیوں سے بہت بالاتر ہے، مریم

یاد رکھو کہ کوئی آر ٹی ایس اور ڈسکہ دھند ٹیکنالوجی اب نہیں چلے گی، نائب صدر مسلم لیگ ن

               
March 1, 2021 · اہم خبریں, قومی
اگر مگرکرنے والوں کو کہوں گی کہ نواز شریف ملک واپس آئیں گے۔فائل فوٹو

اگر مگرکرنے والوں کو کہوں گی کہ نواز شریف ملک واپس آئیں گے۔فائل فوٹو

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے صدارتی ریفرنس سے متعلق سپریم کورٹ کی رائے پر رد عمل کا اظہار کیا۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ ووٹ کی طاقت سے ڈرتے کیوں ہو؟ اب کھمبے نوچتی کھسیانی بلیاں ٹیکنالوجی کا واویلا کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یاد رکھو کہ کوئی آر ٹی ایس اور ڈسکہ دھند ٹیکنالوجی اب نہیں چلے گی، ایک بار پھر ثابت ہو گیا آئین ووٹ چوروں کی چالبازیوں سے بہت بالاتر ہے۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ثابت ہو گیا آئین بدنیتی پر مبنی ریفرنسوں، سازشی آرڈینینسوں سے بالاتر ہے۔