اسلام آباد: سینیٹ الیکشن میں کرپٹ پریکٹس روکنے کے لیے الیکشن کمیشن میں خصوصی مانیٹرنگ سیل قائم کردیا گیا۔
الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عوام کرپٹ پریکٹس سے متعلق شکایات براہ راست الیکشن کمیشن کو بھیج سکتے ہیں، عوام ٹیلی فون نمبر 0519204402 اور 04299211015 پر براہ راست شکایت درج کرواسکتے ہیں جب کہ ٹیلی فون نمبر02199203385 اور 0919211036 پر بھی شکایت درج کرائی جاسکتی ہے، عوام ٹیلی فون نمبر 0819202334 پر بھی کرپٹ پریکٹس کے حوالے سے شکایت درج کرواسکتے ہیں۔
اعلامیے کےمطابق چیف الیکشن کمشنر سینیٹ انتخابات کی خود نگرانی کررہے ہیں، عوام کرپٹ پریکٹس کے حوالے سے شکایت براہ راست چیف الیکشن کمشنر کو ای میل کرسکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کا ای میل ایڈریس [email protected] ہے، کرپٹ پریکٹس کے حوالے سے شکایت سیکرٹری الیکشن کمیشن کو بھی دی جاسکتی ہے جب کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن کو شکایت 0519203583 پر درج کروائی جاسکتی ہے۔