وزیراعظم نے ووٹ ضائع کرنے پر شہر یار آفریدی کو جھاڑ پلادی۔ وزیر اعظم نے شہر یار آفریدی کو کہا کہ آپ کو ایسی غلطی نہیں کرنی چاہیے تھی۔
آپ کو پتہ نہیں ووٹ کیسے کاسٹ کرنا ہے، آپ ایم این اے ہیں آپ نے یہ غلطی کیسے کردی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اجلاس کے دوران تمام لوگوں کو ووٹ کا طریقہ کار سمجھایا گیا تھا تو پھر آپ نے یہ غلطی کیسے کردی؟
وزیر اعظم کی ڈانٹ سن کر شہریار آفریدی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے غلطی ہوگئی، میں نے جان بوجھ کر ووٹ ضائع نہیں کیا۔