میرا نام فہرست میں شامل تھا ، علم نہیں کس نے کاٹا۔فائل فوٹو
میرا نام فہرست میں شامل تھا ، علم نہیں کس نے کاٹا۔فائل فوٹو

پی ڈی ایم رسوائی کیلیے تمام توانائیاں صرف کر رہی ہے، فردوس عاشق اعوان

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) رسوا ہونے کے لیے تمام توانائیاں صرف کر رہی ہے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ علی حیدر گیلانی کی ویڈیو واضح مثال ہے کہ تحریک انصاف کے ہاتھوں کرپشن کے بت گریں گے۔
معاون خصوصی اطلاعات پنجاب نے کہا کہ ایوان بالا میں عمران خان کا نظریہ کامیاب ہوگا، علی حیدر گیلانی کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے تھی۔
خیال رہے کہ ایوان بالا یعنی سینیٹ کی 37 خالی نشستوں پر انتخابات ہو رہے ہیں۔ تین صوبائی اور قومی اسمبلی کے اراکان آج اپنا حق رائے دیہی استعمال کر رہے ہیں۔
قومی اسمبلی، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیوں میں پولنگ جاری ہے اور بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔
وزیراعظم عمران خان اور قائدحزب اختلاف شہباز شریف نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ قومی اسمبلی میں پہلا ووٹ شفیق آرائیں اور دوسرا فیصل واوڈا نے کاسٹ کیا۔
وفاقی دارالحکومت سے2سندھ سے گیارہ جبکہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے بارہ ، بارہ سینیٹرز منتخب کیے جائیں گے۔ پنجاب سے تمام گیارہ امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔
خواتین کی18، ٹیکنوکریٹ 13 اور8اقلیتی نشستوں پرامیدوارمدمقابل ہیں۔