سینیٹ الیکشن نتائج آنا شروع، بلوچستان سے عبدالقادر اور عبدالغفور حیدری کامیاب

سینیٹ کی 37 نشستوں کے لیے ووٹنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری

               
March 3, 2021 · اہم خبریں, قومی
وزیراعظم عمران خان نے عبدالقادر کی پی ٹی آئی میں شمولیت کاخیرمقدم کیا۔فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان نے عبدالقادر کی پی ٹی آئی میں شمولیت کاخیرمقدم کیا۔فائل فوٹو

سینیٹ الیکشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔
سینیٹ انتخابات میں سینیٹ کی ایک نشست پر بلوچستان سے آزاد امیدوار عبدالقادر کامیاب ہوگئے ہیں۔

اسی طرح بلوچستان سے ہی جمعیت علمائے اسلام کے عبدالغفور حیدری کامیاب قرار پائے ہیں
واضح رہے کہ سینیٹ کی 37 نشستوں کے لیے ووٹنگ کا وقت ختم ہوچکا ہے اور ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔