اسلام آبادہائیکورٹ نے اسد درانی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیدیا،چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنا دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پر سماعت کی،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ سارا ریکارڈ دیکھا اس وقت اسد درانی کیخلاف کوئی انکوائری زیرالتوا نہیں،ہرعام شہری کی طرح تھری اسٹار ریٹائرڈ جنرل کے بھی حقوق ہیں۔
چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ کیاوفاقی حکومت کے پاس کھلی چھوٹ ہے کہ کسی کو بھی ای سی ایل میں ڈال دے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ وزارت دفاع کے نمائندے کونوٹس کرکے ان سے جواب طلب کرلیاجائے۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ کسی کوبھی بلانے کی کوئی ضرورت نہیں، ریکارڈ کے مطابق اسد درانی کیخلاف کوئی فریش انکوائری نہیں، ،عدالت نے اسد درانی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔