پیپلزپارٹی کے سربراہ آصف زرداری نے سینیٹ انتخابات میں ایک تیرسے دوشکار کرتے ہوئے حکومت اورپی ڈی ایم کوچاروں شانے چت کردیا۔
آصف زرداری نے سینیٹ انتخابات میں ایک تیرسے دوشکار کرتے ہوئے حکومت اورپی ڈی ایم کوچاروں شانے چت کردیا جس سے آئندہ ملکی سیاست کا رخ تبدیل اورپی ٹی آئی کیلیے مشکلات بڑھتی نظرآرہی ہیں۔
دوسری طرف سپریم کورٹ کا سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے نہ کرانا،الیکشن کمیشن کا این اے 74 میں مخصوص پولنگ سٹیشنوں کی بجائے پورے حلقے میں دوبارہ انتخاب اورآئندہ سینٹ انتخابات میں جدید مشینری کے استعمال کے اعلان سے تبدیلی کے آثاردکھائی دیتے ہیں جو یوسف رضا گیلانی کی جیت میں واضح ہوگیا اور اب یہ سلسلہ مزید آگے بڑھے گا۔ پیپلز پارٹی کا اگلا ہدف چیئرمین سینیٹ ہوگا،جس کیلیے یوسف رضا گیلانی مضبوط امیدوار ہوسکتے ہیں۔
واضح رہے اٹھارویں ترمیم کے بعد منتخب حکومتیں عدالتی، الیکشن کمیشن کے فیصلوں پر ختم ہوئیں۔