مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کاکہناہے کہ عمران خان اعتماد کا کھوچکے ہیں ،معاشی سیاسی بحران سے نکلنے کا واحد حل نیا الیکشن ہے ۔
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ کل کی شکست سے حکومت بوکھلاہٹ کاشکارہے،جس طرح چور بھاگتے ہیں اس طرح اسپیکر ڈائس چھوڑ کر بھاگا،آج قومی اسمبلی کااجلاس اچانک ملتوی کردیاگیا۔
لیگی رہنما نے کہاکہ انہیں قانون کا پتہ نہیں نہ آئین کااورکہتے ہیں اعتماد کاووٹ لیں گے،حکومت کے پاس اکثریت نہیں یہ واضح ہوچکا ہے،معاشی سیاسی بحران سے نکلنے کا واحد حل نیا الیکشن ہے ،عوام کو پھر سے اپنی رائے کا موقع ملنا چاہیے کہ کون حکومت کرے ۔
سابق وزیراعظم نے کہاکہ یہ حقیقت ہے کہ عمران خان اعتماد کا کھوچکے ہیں ،حکومتی بینچز پر بیٹھے 17 افراد نے اس کے خلاف ووٹ دیا،عمران خان کھلا چیلنج ہے کہ میدان میں آﺅ،آج ملک میں واحد راستہ نئے الیکشن اورنئی حکومت ہے۔
انہوں نے کہاکہ 2018 کاچوری شدہ الیکشن پاکستان کو صرف مشکلات اور مہنگائی دے سکا،جتنی جلدالیکشن ہوگاسیاسی بحران ختم ہوگا،الیکشن نہ ہوئے توملک چلے گا نہ پارلیمان اورنہ ہی معیشت ،حکومتی بنچز کی ڈیمانڈ بھی ہے کہ نیا الیکشن ہونا چاہیے ۔