پاکستان پیپلز پارٹی کے ممبر قومی اسمبلی آغا رفیق اللہ نے قومی اسمبلی میں کھینچ کے رکھ، تان کے رکھ، بوریا بستر باندھ کے رکھ کے نعرے لگا دیے۔
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن اراکین نے حکومت مخالف نعرے بازی شروع کر دی۔
ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے اپوزیشن کے احتجاج کے باعث اجلاس غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دیا جس پر اپوزیشن نے احتجاج بھی کیا۔
پیپلز پارٹی کے کراچی سے ایم این اے آغا رفیع اللہ نے احتجاج کرتے ہوئے ‘کھینچ کے رکھ، تان کے رکھ، بوریا بستر باندھ کے رکھ’ کے نعرے لگائے۔قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔