سینیٹ انتخابات کے بعد سیاسی ماحول شدید گرم ہے اورآفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے، وزیراعظم عمران خان نے ہفتے کی شام قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے علاوہ آج شام قوم سے خطاب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعظم عمران خان آج شام ساڑھے سات بجے قوم سے خطاب کریں گے اور اس حوالے سے مشاورت جاری ہے ۔ وزیراعظم عمران خان نے صادق سنجرانی کو ہی چیئرمین سینیٹ کیلیے حکومتی امیدوار نامزد کردیاہے ۔عمران خان نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کے معاملے پر ہفتے کی شام قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا اوراس حوالے سے تحریک انصاف کے تمام اراکین اسمبلی کو اسلام آباد سے باہر جانے سے روک دیاہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ انتخابات میں حکومت کو سب سے بڑا اپ سیٹ حفیظ شیخ کی شکست میں برداشت کرنا پڑا ، پی ڈی ایم کے امیدوار سید یوسف رضا گیلانی 169 ووٹ لے کرکامیاب ہو گئے ہیں جبکہ حفیظ شیخ 164 ووٹ ہی حاصل کر سکے ۔