وزیراعظم عمران خان نے صادق سنجرانی کوچیئرمین سینیٹ کا امیدوار نامزد کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین سینیٹ کیلیے ایک بار پھر صادق سنجرانی کو نامزد کردیا، وزیراعظم کاکہناہے کہ نئے چیئرمین کیلیے حکومتی امیدوار صادق سنجرانی ہی ہوں گے۔
دوسری جانب چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی اوراسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکے درمیان ملاقات بھی ہوئی ہے جس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے لیے حکمت عملی پرغورکیا گیا۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی سے سوال پوچھا گیا کہ سینیٹ الیکشن میں 17 اراکین اسمبلی نے وزیراعظم پرعدم اعتماد کا اظہارکیا؟، جس پراسپیکرنے کہا کہ آپ یہ کیوں نہیں کہتے کہ ہماری خاتون امیدوار جیتی ہیں، یہ اعتماد وعدم اعتماد کی بات نہیں یہ سیاسی عمل ہے اور ایسا ہوتا رہتا ہے۔ میری ذاتی رائے ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے لیے صادق سنجرانی سے کوئی بہتر نہیں ہوسکتا۔