سینیٹ انتخابات جیتنے والے سینیٹرز 12 مارچ کو بطور سینیٹر حلف اٹھائیں گے۔
سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ریٹائرڈ ہونے والے سینیٹرز کی مدت 11 مارچ کو ختم ہو جائے گی۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نو منتخب اراکین سینیٹ 12 مارچ کو حلف اٹھائیں گے، اراکین 12 مارچ کی صبح حلف لیں گے۔
سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق 12 مارچ کو ہی دوپہر میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ہو گا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے صادق سنجرانی کو ہی دوبارہ چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کے طور پر سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ اپوزیشن کی جانب سے یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ کے متوقع امیدوار ہو سکتے ہیں۔