قومی اسمبلی کا خصوصی اجلاس ہفتے کو شام 4 بجے طلب کیا گیا جس میں وزیراعظم عمران خان اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے۔
وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں بڑے فیصلے کیے گئے، تمام ارکان قومی اسمبلی کو اسلام آباد سے باہر جانے سے روک دیا گیا۔ وزیراعظم کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ تمام ارکان اسلام آباد میں رہیں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے تمام ارکان قومی اسمبلی کو اسلام آباد سے باہر جانے سے روک دیا۔
چیف وہیپ عامر ڈوگر نے تمام ارکان کو وزیراعظم کا پیغام پہنچا دیا، تمام ارکان کو آئندہ اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
وزیر اعظم نے اپنی لیگل ٹیم کو وزیر اعظم ہاؤس طلب کر لیا، قانونی ٹیم سے اعتماد کے ووٹ معاملے پر مشاورت کی جائے گی۔