ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے 60 سال سے زائد عمرکے افراد کیلیے روسی اور چینی کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دیدی۔
ڈریپ کی جانب سے چین کی سائنو فام اور روس کی سپوتنک وی ویکسینزکے استعمال کی منظوری دی گئی ہے۔ ڈریپ سے منظوری ملنے کے بعد یہ ویکسینز 60 برس سے زائد عمرکے شہریوں کو لگائی جاسکیں گی تاہم انہیں ویکسین لگوانے کے بعد دو سے تین روز تک ویکسی نیشن سینٹر میں ہی قیام کرنا ہوگا۔