کم سے کم بولی کے تحت درآمدی گندم کراچی پورٹ پر 55 روپے 50 پیسے فی کلو میں پڑے گی، 12 روپے 50 پیسے ٹرانسپورٹ خرچ علیحدہ ہوگا، حکومتی ذرائع
کم سے کم بولی کے تحت درآمدی گندم کراچی پورٹ پر 55 روپے 50 پیسے فی کلو میں پڑے گی، 12 روپے 50 پیسے ٹرانسپورٹ خرچ علیحدہ ہوگا، حکومتی ذرائع

3 لاکھ ٹن گندم کی درآمد کیلیے مہنگی بولیاں موصول

ٹریڈنگ کارپوریشن پاکستان (ٹی سی پی) کو 3 لاکھ ٹن گندم کی درآمد کے لیے مہنگی بولیاں موصول ہوئی ہیں۔
حکومتی ذرائع کے مطابق ٹریڈنگ کارپوریشن پاکستان (ٹی سی پی) کو آخری ٹینڈر کے مقابلے 48 اعشاریہ 50 ڈالر فی ٹن مہنگی بولی موصول ہوئی ہے۔
گندم کی درآمد کیلئے کم سے کم بولی 332 اعشاریہ 50 ڈالر فی ٹن ملی ہے، درآمدی گندم کراچی پورٹ پر 55 روپے 50 پیسے فی کلو میں پڑے گی۔
پورٹ پر فی من درآمدی گندم 2 ہزار 220 روپے میں پڑے گی، گندم پر فی من ٹرانسپورٹ چارجز 500 روپے تک پڑیں گے۔
حکومت کو درآمدی گندم 2 ہزار 720 روپے فی من میں پڑے گی، یہ گندم خرید لی جائے تو بھی مارچ کے آخر یا اپریل میں پہنچے گی۔
وزراتِ نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے دسمبر میں اضافی گندم کی سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوائی تھی، جبکہ وزارتِ تجارت نے گندم درآمد کرنے کے اقدام کی مخالفت کی تھی۔
وزرات تجارت کا کہنا تھا کہ مارچ، اپریل میں گندم کی درآمد سے اجتناب کیا جائے، ان مہینوں میں مقامی گندم کی آمد کے موقع پر گندم درآمد نہ کی جائے۔