پاکستان ڈیموکریٹک الائنس (پی ڈی ایم) نے قومی اسمبلی کے کل ہونے والے اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا ہے۔
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن قومی اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں نے متفقہ طور پر کیا گیا۔
اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں پی ڈی ایم کے سربراہ فضل الرحمن نے قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا باضابطہ اعلان کیا۔