قرارداد میں عالمی برادری سے اسرائیلی بربریت کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے
قرارداد میں عالمی برادری سے اسرائیلی بربریت کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے

قومی اسمبلی کے کل ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری

قومی اسمبلی کے کل ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا۔
ایجنڈے کے مطابق کل قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم پر اعتماد کے ووٹ کی قرارداد پیش کی جائےگی۔
قرارداد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پیش کریں گے۔ قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایوان وزیراعظم پر اعتما دکا اظہار کرتا ہے، ایوان آرٹیکل 7/91 کےتحت وزیراعظم پراعتماد کا اظہارکرتا ہے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ الیکشن میں اسلام آباد کی نشست پر شکست کے بعد قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتے کو سوا 12 بجے طلب کیا گیا ہے۔