اعتماد کا ووٹ‘ کسی کی نیت کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے، شبلی فراز
ہمیں یقین ہے کہ وزیر اعظم اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب ہوجائیں گے، وفاقی وزیر اطلاعات
ایک ماحول بنایا جا رہا ہے کہ الیکشن کمیشن سنجیدہ ہی نہیں ۔فائل فوٹو
وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ وزیر اعظم کل قومی اسمبلی کے اجلاس میں اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران شبلی فراز نے کہا کہ وزیر اعظم کو 180 ارکان کی حمایت حاصل ہے لیکن کسی کی نیت کے بارے میں نہیں جانتے کہ ووٹ وزیر اعظم عمران خان کو دے گا یا نہیں۔