اسلام آباد: ایم کیو ایم پاکستان نے وزیراعظم سے سینیٹ کی ڈپٹی چیئرمین شپ مانگ لی ہے، پیپلزپارٹی نے بھی متحدہ کواس عہدے کی آفر کردی ہے۔
جمعہ کے روز وزیراعظم عمران خان سے خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں ملنے والے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے اپنے مطالبات اور تحفظات ان کے سامنے رکھے توان کا کہنا تھا کہ بطوراتحادی حکومت نے وعدے پورے نہیں کیے ،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا عہدہ دیا جائے۔
کنوینر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ انھیں صادق سنجرانی کے بطور چئیرمین سینیٹ امیدوار ہونے پر اعتراض نہیں، انھوں نے ہم سے رابطہ بھی کیا ہے لیکن وزیراعظم کا طریقہ کار ٹھیک نہیں، وزیراعظم اگر اسی طرح اپنی پارٹی کا ڈپٹی چئیرمین لائیں گے تو ہم 12مارچ سے متعلق فیصلہ کرنے میں آزاد ہونگے، حکومت کو ڈپٹی چئیرمین کے امیدوار کا اعلان اتحادیوں کی مشاورت کے بعد کرنا چاہیے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ایک دفعہ پھر ایم کیو ایم پاکستان سے رابطہ کرکے ڈپٹی چئیرمین کی آفر کردی ہے۔پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کی دیگر جماعتوں کو بھی اس پر راضی کریگی۔