وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میں سب سے پہلے اپنے اتحادیوں اور ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہمیں نے کل شام کو جو حالات دیکھے تو مجھے احساس ہوا کہ آپ لوگوں کو دل سے تکلیف تھی کہ سینیٹ الیکشن ہارنے پر۔
وزیراعظم نے کہا کہ انشا اللہ وقت کے ساتھ ساتھ ہماری ٹیم مضبوط ہوتی جائے گی۔ اللہ ہمارے ایمان کو مضبوط کرنے کیلئے آزماتا ہے۔ ترقی کی منزل میں مشکلات آتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہاں لوگوں کو خریدنے کیلئے منڈیاں لگی ہوئی ہیں اور الیکشن کمیشن کو لگا کہ ہم نے اس کی آزادی پر کچھ کہا ہے۔ الیکشن کمیشن کو اس بات پر فخر تھا کہ انہوں نے آزاد الیکشن کرایا۔ مجھے افسوس ہوتا ہے کہ ہم یہ باتیں سمجھ نہ سکیں۔ یہ جو قرضے چڑھے ہوئے ہیں، انہوں نے اخلاقی طور پر ہماری قوم کو تباہ کیا ہے۔
وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کہتا ہے اچھا الیکشن کمیشن کروایا یہ اچھا تھا تو برا کیا ہوتا ہے۔ فضل الرحمان 2 نمبر آدمی ہے۔ نواز شریف جھوٹ بول کر ملک سے بھاگا ہوا ہے۔ نواز شریف کی بیماری پر شیریں مزاری کے آنسو آگئے تھے۔