پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے وزیرِ اعظم عمران خان کے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیابی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم دوڑ میں اکیلے تھے اور اکیلے ہی دوڑ کر اول آئے ہیں۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اپوزیشن تو دو دن پہلے سینیٹ الیکشن میں حکومت کو شکست دے چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو دھمکیوں کے ذریعے پروان نہیں چڑھایا جا رہا، پہلے جمہوریت کامطلب سمجھنے کی کوشش کریں۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ جمہوریت حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مقابلے کو کہتے ہیں۔
نیا پاکستان بنانے والے اب نیا کشمیر بنا کر دیں گے۔فائل فوٹو
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos