شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان جانتے ہیں کہ کن لوگوں نے ووٹ نہیں دیے۔ وزیراعظم عمران خان سے کہا کہ اعتماد کا ووٹ لینا ہے۔ آپ لوگ چاہتے ہیں کہ مسئلہ بنا ہی رہے۔
اس قے قبل شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان آج نئی سیاسی زندگی کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) عدم اعتماد لاتی پھر تو ہمیں اسمبلی آنے کی ضرورت نہیں تھی یہاں حزب اختلاف کو آنا چاہیے تھا نہ آنے سے مزہ نہیں آیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر عدم اعتماد ہوتی تو حزب اختلاف کو نمبر پورے کرنے پڑتے۔ سیاست مقابلے کا نام ہے اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ساری سیٹیں جیتیں۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ جنہوں نے مخالفت میں ووٹ دیے ان کے نام نہیں بتاؤں گا اور ویسے بھی مخالفت میں ووٹ دینے والوں کا مجھے نہیں پتہ۔ تحریک انصاف سینیٹ کی باقی سب سیٹیں جیت گئی جبکہ حزب اختلاف نے صرف ایک سیٹ کی جیت کو سیاست کا محور بنا لیا۔
اس دوران صحافی نے سوال کیا کہ کیا اسٹیبلشمنٹ اس دوران نیوٹرل تھی ؟ تو وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل تھی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ آج وزیر اعظم عمران خان ایک نئی سیاسی زندگی کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں اور یہ بڑا آرٹیکل ہے آج اپوزیشن کو اجلاس میں شریک ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اگر عدم اعتماد ہوتی تو حزب اختلاف کو نمبر پورے کرنے پڑتے۔ سیاست مقابلے کا نام ہے اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ساری سیٹیں جیتیں۔