ایک لڑکے نے لڑکی کے ساتھ تعلقات ختم ہونے پر اس کے ساتھ کی جانے والی ملاقاتوں پر آنے والے اخراجات کا مطالبہ کر دیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر الیکس نامی خاتون نے ایک لڑکے کے میسج کا اسکرین گریب شیئر کیا جس میں اس سے تعلقات ختم ہونے کے بعد اس کی جانب سے 35 ڈالر کا مطالبہ کیا گیا تاہم خاتون نے متعلقہ شخص کا نام ظاہر نہیں کیا۔
لڑکی سے ملاقاتوں پر آنے والے خرچ کا مطالبہ کرنے والے لڑکے کا میسج میں کہنا تھا امید ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گی، ہم تین بار مختلف ریسٹورینٹس اور بار میں ملے اور ہر ملاقات پر آنے والا خرچ میں نے ادا کیا۔
اس میسج میں لڑکے کا کہنا تھا میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ان ملاقاتوں پر میں نے آپ پر 35 ڈالر خرچ کیے، میں سمجھتا ہوں کہ آپ ایک اچھی لڑکی ہیں اور مجھے یہ رقم واپس کر دیں گی۔ شکریہ۔
لڑکی کی جانب سے سوشل میڈیا پر ڈالا گیا اسکرین شاٹ بہت زیادہ مقبول ہو رہا ہے اور اسے اب تک 2 لاکھ سے زائد لائیکس اور 12 ہزار کے قریب ری شیئر کیا جا چکا ہے۔