شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی۔8 دہشت گرد

ہلاک دہشتگرد کمانڈر جنید عرف جامدکاتعلق ٹی ٹی پی طارق،دہشتگردخالق شادین عرف ریحان کاتعلق ٹی ٹی پی صادق نوراورہلاک دہشت گرد کمانڈر عبدالانیرکاتعلق ٹی ٹی پی طوفان گروپ سے تھا۔ڈی جی آئی ایس پی آر

               
March 7, 2021 · اہم خبریں, قومی
مشقوں کے دوران انسداد دہشت گردی کے حوالے سے مختلف ڈرلز اور مشقیں کی جائیں گی ۔فائل فوٹو

مشقوں کے دوران انسداد دہشت گردی کے حوالے سے مختلف ڈرلز اور مشقیں کی جائیں گی ۔فائل فوٹو

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ کا کہنا ہے شمالی وزیرستان کے دو مختلف علاقوں میں  سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ  کے تبادلے میں آٹھ دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق آپریشنز دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پرکیےگئے۔سیکیورٹی فورسزنے شمالی وزیرستان کےعلاقوں بویا اور دوسلی میں آپریشن کیا۔ہلاک دہشت گردوں میں 3 دہشت گرد کمانڈر بھی شامل ہیں۔

ہلاک دہشتگرد کمانڈر جنید عرف جامدکاتعلق ٹی ٹی پی طارق،دہشتگردخالق شادین عرف ریحان کاتعلق ٹی ٹی پی صادق نوراورہلاک دہشت گرد کمانڈرعبدالانیرکاتعلق ٹی ٹی پی طوفان گروپ سے تھا۔دہشت گردوں سے اسلحہ اوردیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے۔