پاکستانی شہریوں سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرنے والےمعروف کینیڈین بائیکر روزی گیبریل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں،انہوں نے لاہور کے رہائشی نوجوان سے شادی کی ہے۔
اپنی فیس بک پوسٹ پر ان کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں پاکستان میں آؤں گی اور مجھے پیار ہوجائے گا۔میں نے پوری زندگی ایسے ہی دوست ایسے ہی ساتھی کی تلاش کی تھی۔پاکستان آنے سے قبل میں نے شادی کی خواہش کو سرینڈر کردیا تھا۔ مگر میں نے نہ صرف ایک اچھے دوست بلکہ ایک ساتھی کو پایا ہے۔
روزی گیبریل کے شوہر عدیل میر کا تعلق لاہور سے ہے۔دیکھتے ہی دیکھتے روزی گیبریل کی فیس بک اور انسٹا گرام پوسٹ وائرل ہوگئ ہے اور لوگوں کی جانب سے ان کو مبارک باد کے پیغامات دیے جارہے ہیں۔
سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر موجود اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر روزی نے اپنے شوہر کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کی۔
روزی نے اپنی پوسٹ کو ایک طویل کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’میں اب شادی شدہ ہوں! میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں پاکستان آؤں گی اور مجھے اس ملک سے پیار ہوجائے گا، ناصرف اس ملک اور اس کے عوام سے بلکہ خاص طور پر ایک خاص شخص سے بھی۔‘
کینیڈین بلاگر نے لکھا کہ ’میں نے پوری زندگی جس کی تلاش کی وہ مجھے مل گیا ہے، میرا ہمسفر اور میرا سب سے بہترین دوست۔‘