رحمت اجمل کے شوہر نے اپنی اہلیہ کے جوڑے کے رنگ سے ملتی جُلتی شیروانی پہنی ہوئی ہے۔فائل فوٹو
رحمت اجمل کے شوہر نے اپنی اہلیہ کے جوڑے کے رنگ سے ملتی جُلتی شیروانی پہنی ہوئی ہے۔فائل فوٹو

ماڈل و اداکارہ رحمت اجمل رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل رحمت اجمل رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں اور ان کی شادی کی تصاویر بھی سامنے آگئیں۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے اپنے زندگی کے سب سے خاص موقع پر خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رحمت اجمل کے شوہر نے اپنی اہلیہ کے جوڑے کے رنگ سے ملتی جُلتی شیروانی پہنی ہوئی ہے۔

دوسری جانب ابھی تک رحمت اجمل نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پراپنی شادی کی کوئی تصویر شیئر نہیں کی تاہم اُنہوں نے اس حوالے سے کچھ انسٹا اسٹوریز شیئر کیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل رحمت اجمل نے اپنی مایوں کی تقریب کی تصویریں انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں۔