وزیر اعظم خواتین کو بااختیار بنانے کیلیے سرگرم ہیں۔فائل فوٹو
وزیر اعظم خواتین کو بااختیار بنانے کیلیے سرگرم ہیں۔فائل فوٹو

مریم اورنگزیب کو کندھا مارنے کی عادت ہے۔ زرتاج گل

وزیر مملکت برائے ماحولیات زرتاج گل وزیر نے مریم اورنگزیب پر تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے حملے سے متعلق لاعلمی کا اظہار کردیا۔

صحافی کی جانب سے سوال پر زرتاج گل نے کہا کہ جب انہوں نے کچھ دیکھا ہی نہیں تو مذمت کیا کریں، ساتھ ہی زرتاج گل نے مریم اورنگزیب پر شدید تنقید بھی کی اور کہا کہ اسے اورعظمیٰ بخاری کندھا مارنے کی عادت ہے۔ آخری بار بھی مریم اورنگزیب نے کندھا مار کر ہمارے ایم این اے فہیم خان کو گرایا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پارلیمنٹ ہاوس کے باہرتحریک انصاف کے کارکنوں نے لیگی رہنمائوں کو پریس کانفرنس کے دوران گھیر کر شدید نعرے بازی کی تھی،اس دوران ایک پی ٹی آئی کارکن نے مریم اورنگزیب کو ٹانگ بھی ماری تھی ۔