براڈشیٹ کمیشن کو متعلقہ وزارتوں سے تاحال مکمل ریکارڈ نہ مل سکا،کمیشن کو اب تک مطلوبہ ریکارڈ صرف نیب نے فراہم کیا ۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ براڈشیٹ کمیشن نے احمر بلال صوفی کا بیان بھی ریکارڈ کرلیا، رقم ادائیگی کے وقت لندن ہائی کمیشن کے آڈٹ اینڈاکاﺅنٹس ڈائریکٹر شاہد بیگ کابیان بھی قلمبندکیا جاچکا،براڈشیٹ تحقیقاتی کمیشن نے 18گواہان کے بیانات ریکارڈ کرلیے ۔
کمیشن ذرائع کاکہناہے کہ ریکارڈ مل گیاتو 22 مارچ تک تحقیقات مکمل ہوجائیں گی۔واضح رہے کہ کمیشن نے تحقیقات کا باضابطہ آغاز9 فروری کو کیا تھا۔