اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے گزشتہ روز پارلیمنٹ لاجزکے باہر پیش آنے والے واقعےکا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ منتخب عوامی نمائندے ہیں ان کی عزت سب پرلازم ہے، واقعےکی مکمل انکوائری کروائی جائے گی۔
گزشتہ روز پارلیمان کے سامنے ناخوشگوار واقعے پراسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرنے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات افسوس ناک اورقابل مذمت ہیں، سیاست میں شائستگی، تحمل، برداشت اور رواداری کا کلچر اپنانا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ منتخب عوامی نمائندے ہیں ان کی عزت سب پر لازم ہے، ہمیں سیاست میں برداشت، تحمل اوربردباری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
اسد قیصرنے کہا کہ واقعے کی مکمل انکوائری کروائی جائے گی، اس طرح کے واقعات کے تدارک کے لیے سیاسی قیادت کو اپنا کردارادا کرنا چاہیے۔