نیب لاہورنے کیپٹن(ر)صفدرکیخلاف اثاثہ جات انکوائری میں مریم نوازکو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق نیب ذرائع کاکہناہے کہ مریم نواز کے کیپٹن (ر) صفدر کے بے نامی دار ہونے کے شواہد ملے ہیں،دستاویزات کے مطابق کیپٹن صفدرنے موضع مال میں زمین مریم نوازکے نام سے خرید رکھی ہے،موضع بدوکی میں 62 کنال 2 مرلے کی زمین بھی مریم نواز کے نام پرخریدی گئی۔
نیب دستاویزات کے مطابق مریم نواز تحصیل رائیونڈ میں 200 ایکڑکی اراضی کی بے نامی دار ہیں، کیپٹن (ر) صفدرکے ذرائع آمدن سے متعلق تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔