آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خواتین کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ پاکستانی خواتین قوم کی خوشحالی اوروقارمیں حصہ لے رہی ہیں،خواتین نے مختلف شعبوں میں خدمات سرانجام دےکرخودکومنوایا،خواتین بے پناہ احترام کی مستحق ہیں۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید کامزید کہناہے کہ پاکستانی خواتین کورونا کے خلاف جنگ میں بھی پیش پیش ہیں ،یونیفارم میں خواتین نے قوم اورانسانیت کی بڑی خدمت کی ہے ، یونیفارم میں خواتین نے اپنی صلاحیتیں منوائی ہیں ۔