پاکستان میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 22افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک ہزار 592 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 227 ہو گئی۔
تازہ اعدادوشمارکے مطابق کورونا سے اب تک متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 5 لاکھ 92 ہزار 100ہو گئی جبکہ فعال کیسز کی تعداد 18 ہزار 415 تک جا پہنچی۔ ایک ہزار 609 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے تاہم 5 لاکھ 60 ہزار 458 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
سندھ میں 2 لاکھ 59 ہزار 855، خیبرپختونخوا 74ہزار027 ، پنجاب میں ایک لاکھ 77ہزار823،اسلام آباد 45 ہزار 740، بلوچستان میں 19 ہزار117 اور آزاد کشمیر میں 10 ہزار 579 مریض ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں مریضوں کی تعداد 4 ہزار 959 ہو گئی۔
حکومتی اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 34 ہزار347 جبکہ ملک بھر میں92 لاکھ 46 ہزار 827 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔