سی ٹی ڈی کی کارروائی۔ مستونگ میں کالعدم تنظیم کے پانچ دہشت گرد مارے گئے

دہشتگردوں کے قبضے سے دس کلو بارودی مواد،ہینڈ گرنیڈ، کلاشنکوف، ڈیٹو نیٹر اور ریموٹ کنٹرول ڈیوائسز برآمد کرلی گئیں۔

               
March 8, 2021 · اہم خبریں, قومی
ہلاک دہشتگردوں کو تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔فائل فوٹو

ہلاک دہشتگردوں کو تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔فائل فوٹو

سی ٹی ڈی نے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، مستونگ میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے پانچ دہشت گرد مارے گئے۔

مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں کارروائی کے دوران مکان میں چھپے دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی پر فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ میں 5دہشتگرد ہلاک ہو گئے جن کی شناخت سمیع اللہ، جمیل احمد، شاہ نذر، عارف مری اور یوسف مری کے ناموں سے ہوئی ہے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے دس کلو بارودی مواد،ہینڈ گرنیڈ، کلاشنکوف، ڈیٹو نیٹراور ریموٹ کنٹرول ڈیوائسز برآمد کرلی گئیں۔ دہشتگردوں کا کالعدم تنظیم سے تعلق تھا اور ملک دشمن کارروائیوں میں مطلوب تھے۔