حصول مرتبہ
جو کوئی یہ چاہے کہ رب تعالیٰ کی بارگاہ میں اسے بلند مرتبہ حاصل ہو۔ رب تعالیٰ اسے خاص فضل و کرم سے نوازے۔ اس کا شمار خدا تعالیٰ کے دوستوں میں ہو۔ اسے عبادت الٰہی کی توفیق عطا ہو تو اسے چاہئے کہ وہ ہر روز نماز تہجد کے لئے اٹھا کرے۔
نماز تہجد کی ادائیگی کے بعد یکسوئی کے ساتھ اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود پاک پڑھے اور درمیان میں گیارہ مرتبہ درود شریف تنجینا پڑھے۔ پھر بارگاہ ایزدی میں عاجزی اور انکساری سے دعا مانگے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ اس کی دعا قبول ہوگی اور جس مقصد کے لئے عمل کرتا ہے، وہ بفضل باری تعالیٰ ضرور پورا ہوگا۔
آسیب زدہ کیلئے
اگر کوئی آسیب زدہ ہو۔ آسیب اسے بہت زیادہ تنگ کرتا ہو تو اس سے چھٹکارا حاصل کرنے کی غرض سے تین مرتبہ درود شریف باوضو حالت میں پڑھے، پھر ایک مرتبہ آیۃ الکرسی اور ایک مرتبہ چاروں قل شریف اور سورہ جن کی ابتدائی پانچ آیات مبارکہ پڑھ کر پانی پر دم کرے اور آسیب زدہ کے چہرے پر اس پانی کے چھینٹے مارے۔
اس کے علاوہ جس گھر میں آسیب زدہ رہتا ہو، اس کے چاروں کونوں میں بھی اس پانی کو چھڑک دے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ بہت جلد افاقہ ہوگا۔ آسیب زدہ کو آرام آجائے گا۔
حصول عزت و مرتبہ
جو کوئی یہ چاہتا ہے کہ اسے عزت و مرتبہ حاصل ہو۔ لوگ اس کی عزت کریں اور وہ لوگ کی نظروں میں معزز کہلایا جائے۔ اسے چاہئے کہ وہ ہر نماز کے بعد اسی طرح سے درود شریف پڑھے گا۔
نماز فجر کی ادائیگی کے بعد اکیس مرتبہ
نماز ظہر کے بعد بائیس مرتبہ
نماز عصر کے بعد تئیس مرتبہ
نماز مغرب کے بعد چوبیس مرتبہ
نماز عشاء کے بعد دس مرتبہ
اس کے بعد اللہ تعالیٰ سے دعا مانگے تو ان شاء اللہ تعالیٰ جلد دعا قبول ہوگی اور اللہ تعالیٰ عزب و مرتبہ سے نوازے گا۔ لوگوں کی نظروں میں اس کی عزت و مرتبہ بلند ہوگا۔